13 اکتوبر، 2008، 6:57 PM

ہندوستان

دریائے چناب کے پانی کو روکا نہیں جائے گا

دریائے چناب کے پانی کو روکا نہیں جائے گا

ہندوستان میں قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نرائنن نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے پانی کو پاکستان پر روکا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر ہندوستان کسی طرح کا اختلاف نہیں چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نرائنن نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے پانی کو پاکستان پر روکا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر ہندوستان کسی طرح کا اختلاف نہیں چاہتا ہے۔ہندوستان کےوزیراعظم منموہن سنگھ نے چند روز قبل ہی جموں میں دریائے چناب پر متنازع بگلیہار ڈیم کا افتتاح کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں نرائنن نے دریائے چناب کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے بات چیت میں یہ بات کوواضح کر دیا تھیا کہ چناب کے پانی کو روکا نہیں جائےگا اور ہندوستان اس مسئلے پر کسی بھی طرح کے اختلافات نہیں چاہتا ہے۔

دلی میں ایم کے نرائنن سکیورٹی کے حوالے سے اپنے پاکستانی ہم منصب محمود علی درانی سے کئی اہم امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔ محمود درانی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر ہندوستان  پہنچے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

 

News ID 764565

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha